پاکستان

اسلام آباد میں فائرنگ سے مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما اشتیاق عباسی قتل

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
اسلام آباد میں فائرنگ سے مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما اشتیاق عباسی قتل

رپورٹ: بشیر باجوہ | وی او سی اردو | تاریخ: 9 اپریل 2025

اسلام آباد: تھانہ کھنہ کی حدود پنڈوریاں میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما اشتیاق عباسی جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق مقتول نے علاقے میں مبینہ منشیات فروشوں کے خلاف آواز بلند کی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ منگل کی شب پیش آیا، جب اشتیاق عباسی کو گھر کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھائے۔ مقتول کے لواحقین اور شہریوں کی بڑی تعداد پمز اسپتال میں جمع ہو گئی۔

چیئرمین قومی اسمبلی برائے داخلہ کمیٹی راجا خرم نواز اور ایس ایس پی آپریشنز شعیب خان پمز اسپتال پہنچے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ راجا خرم نواز نے آئی جی اسلام آباد سے رابطہ کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جب کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: —
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button