ایڈیٹرکاانتخاب

اسلام آباد بند کرنے کی حکمت عملی کیلئے پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان نے پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلا س آج ہو گا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد بند کرنے کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے عمران خان نے کور گروپ کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ اجلا س میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بند کرنے کے طریقہ کار اور پلان بی سمیت دیگر آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ کور گروپ کے اجلاس میں سرکاری دفاتر کو جانے والی شاہراہوں کے علاوہ دیگر تمام شاہراہیں بند کرنے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جو پلان بی کا حصہ خیال کیا جا رہا ہے ۔
اس کے علاوہ اسلام آبا دبند کرنے سے متعلق فنڈزجمع کرنے پر بھی بات چیت ہو گئی ۔ذرائع نے مزید کہا کہ کور گروپ کے اجلاس کے بعد عمران خان ممکنہ طو ر پر آج اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے جس میں تحریک احتساب اور اسلام آباد مارچ کے حوالے سے اہم اعلانات متوقع ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button