پاکستان

اسلام آباد امریکہ سے تعاون ختم کرسکتا ہے۔

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ٹرمپ انتظامیہ نے اگر پاکستانیوں کے امریکہ داخلے پر پابندی لگائی تو جواب میں اسلام آباد امریکہ سے تعاون ختم کرسکتا ہے۔ ایک سینئر پاکستانی عہدیدار نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کی صورت میں ہم امریکہ کے ساتھ کیسے تعاون جاری رکھ سکتے ہیں؟ ایسی پابندی کے بعد امریکہ اور پاکستان کا اتحاد خودبخود ختم ہوجائے گا۔ ایک اور عہدیدار نے اس ممکنہ پابندی کے تناظر میں کہا کہ اس کے بعد افغانستان میں استحکام کا امریکی مشن خطرے میں پڑھ جائے گا۔ دو روز قبل وائٹ ہاﺅس کے چیف آف سٹاف نے کہا تھا کہ ویزا پر پابندی کا معاملہ پاکستان تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹیڈیز کے سینئر فیلو برائے جنوبی ایشیا راہول رائے چودھری نے کہا کہ اس پابندی کے بعد پاکستان بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکی سکیورٹی اور انٹیلی جنس اہلکاروں کے لئے ویزا کی پابندی سخت ترین کردے گا۔
بغداد (خصوصی رپورٹ) عراق نے بھی امریکہ کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے دیا۔ عراقی پارلیمنٹ نے امریکی شہریوں پر بھی ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کرنے کیلئے قرارداد منظور کرلی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عراق سمیت سات مسلم ممالک پر 90 روز کی پابندی عائد کی گئی جس پر ایران کے بعد عراق نے بھی جواباً کارروائی کے طور پر امریکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button