اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم کیوایم پاکستان کاحقیقی وارث خالد مقبول صدیقی کو قرار دے دیا۔ فاروق ستار کی درخواست پر اسلام آبادہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی کنوینر شپ کامحفوظ فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے خا لد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم پاکستان کاکنوینر قرار دے دیا ہے ۔عدالت نے فاروق ستار کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ایم کیو ایم کاکنوینر خالد مقبول صدیقی کو قراردیئے جانے کے خلاف فاروق ستار کی درخواست پر اسلام آبادہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس عامرفاروق نے فاروق ستار کی درخواست پر 17اپریل کوفیصلہ محفوظ کیا تھا۔