پاکستان

اسلام آباد، راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
*اسلام آباد و پنڈی میں زلزلہ، شدت 4.8 اور گہرائی 17 کلومیٹر ریکارڈ*

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 17 کلومیٹر اور زلزلے کا مرکز راولپنڈی کے جنوب مشرق میں 8 کلومیٹر دور تھا۔

سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 48 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اسی طرح پنجاب کے ضلع چکوال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بلوچ، دھیرکوٹ، مری اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button