اسلامی نقطہ نظر سے انسانی فلاح و بہبود ا نتہائی اہمیت کی حامل ہے
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )
گوجرانوالہ 27اپریل:
ضلعی محکمہ بہبود آبادی گوجرانوالہ کے زیر انتظام ایک سیمینار منعقد کیاگیا جس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شر کت کی۔ سیمینار میں بہبو دآبادی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔ تقریب کی صدارت چیئرمین امن کمیٹی قاری سلیم زاہد نے کی۔ ضلعی آفیسر محکمہ بہبود آبادی عدنان اشرف ‘ قاری اشرف شاکر ‘ مولانا انس‘ مسیحی برادری کے نمائندہ پروفیسر شہزاد لارنس‘ محکمہ کے افسران اور علمائے کرام شریک تھے۔
قاری سلیم زاہد اور عدنان اشرف نے سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اسلامی نقطہ نظر سے انسانی فلاح و بہبود ا نتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ اسلامی تعلیمات میں فرد سے معاشرہ تک انسان کی ہردینی و دنیاوی ضروریات کو خصوصی اہمیت دی گئی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ آبادی سے متعلق مسائل ‘ چھوٹے خاندان ‘ زوجین کے حقوق‘ اولاد کے حقوق اور معاشرتی و خانگی امور کو انتہائی اہمیت حاصل ہے انہو ں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کے اقدامات کے سلسلہ میں بہبو د آبادی کے پروگرام میں ہرسطح پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی شر کت لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ اس فلاحی عمل میں معاشرے کے تمام طبقات میں اجاگر کرنے کیلئے عللماء کرام کی رہنمائی لی جا سکے۔ ضلعی آفیسر محکمہ بہبود آبادی عدنان اشرف نے سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کہا محکمہ بہبو د آبادی پروگرام کی کامیابی کیلئے حکومتی گائیڈ لائنز پر بھرپور طور پر عمل پیرا ہیں اس سلسلہ میں آج علماء کرام کو خصو صی طورپر مدعو کیا گیا ہے تاکہ آج کے پروگرام کے بعد وہ اپنے حلقہ احباب میں بہبود آبادی اور چھوٹے خاندان کی اہمیت کے بارے میں واعظ و تبلیغ کر سکیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ بہبود آبادی کا یہ سفر ” سفرخیر” جاری ہے اور فلاح و بہبود کے اس پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے اور اپنے مطلوبہ اہداف کے حصول تک پوری لگن اور اخلاص کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی سیمینار سے قاری شاکر‘ قاری انس‘ حاجی اشرف شاکر نے بھی اظہار خیال کیا۔ علمائے کرام نے محکمہ کے افسران او ر یقین دلایا کہ ان کے پروگرام کی ترویج کے لئے اپنے اپنے طور پر معاشرے میں بھر پور کاوشیں کی جائیں گی۔