پاکستان

اسلامی ممالک کی اتحادی فورس بنانے کی تجویز کے لئے سب سے پہلے میں نے خط لکھا تھا ،ْرحمن ملک

اسلام آباد 14 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
مسلم ممالک دس دنوں کے لئے امریکہ کا ہر معاملے پر بائیکاٹ کریں ،ْپارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماسابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی اتحادی فورس بنانے کی تجویز کے لئے سب سے پہلے میں نے خط لکھا تھا، مسلم ممالک دس دنوں کے لئے امریکہ کا ہر معاملے پر بائیکاٹ کریں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کی اتحادی فورس بنانے کی تجویز کے لئے سب سے پہلے میں نے خط لکھا تھا، میری تجویز پر مسلم ممالک کی اتحادی فورس بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف مسلم ممالک دس دنوں کے لئے امریکہ کا ہر معاملے پر بائیکاٹ کریں، اس سے امریکہ کو بھی اپنے فیصلے کا پتہ چل جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button