اسرائیل کے لیے تباہ کن صبح: ایرانی میزائلوں کی تل ابیب پر بارش، فوجی اسپتال بھی نشانہ

: مڈل ایسٹ ڈیسک
: تل ابیب، اسرائیل

اسرائیل کے لیے تباہ کن صبح: ایرانی میزائلوں کی تل ابیب پر بارش، فوجی اسپتال بھی نشانہ

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی کے دوران آج علی الصبح تل ابیب میں ایرانی میزائلوں کی بارش ہوئی، جس نے اسرائیلی دارالحکومت کو لرزا کر رکھ دیا۔ نشانہ بننے والے اہم مقامات میں اسرائیلی فوج کا معروف سوروکا ملٹری اسپتال بھی شامل ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ اسرائیلی میڈیا نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے مکمل بلیک آؤٹ نافذ کر دیا ہے۔ نیتن یاہو حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا اور نیوز چینلز پر اطلاعات کی ترسیل محدود کر دی گئی ہے، تاہم زمینی حقائق خاموشی سے چیخ رہے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ “ابھی اور بڑے سرپرائز باقی ہیں”۔ مشرق وسطیٰ میں جاری اس نئی جنگی لہر نے عالمی سطح پر بھی خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔

ادھر اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اعتمار بن گویر نے قطر کے نیوز چینل الجزیرہ پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ:

> “جب تک الجزیرہ ہماری سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے، ہم اسے اسرائیل سے نشریات کی اجازت نہیں دیں گے۔”

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص الجزیرہ دیکھتا ہوا پایا جائے، تو اسے فوراً پولیس کو رپورٹ کیا جائے۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:

تل ابیب میں میڈیا بلیک آؤٹ اور میزائل حملے اس بات کی علامت ہیں کہ جنگ محض سرحدوں تک محدود نہیں رہی، بلکہ اب دلِ اسرائیل کو ہلا رہی ہے۔ ایران کی جانب سے بڑے سرپرائز کی دھمکی اور اسرائیلی وزرا کی بوکھلاہٹ یہ واضح کرتی ہے کہ اگلے مرحلے میں خطے میں مزید ہلچل متوقع ہے۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/005/190625

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں