انٹرنیشنل
اسرائیل :وزیر اعظم کی بیو ی پرکر پشن کی فرد جرم
مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو پرکرپشن کی فرد جرم عائد کردی گئی ،انہیں وزارت انصاف کی طرف سے باضابطہ طور پر مطلع کر دیا گیا ہے کہ عوامی پیسوں کے ناجائز استعمال پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ کیٹرنگ افیئر کے نام سے معروف اس سکینڈل میں سارہ نیتن یاہو نے یہ غلط بیان دیکرکہ وزیراعظم ہاؤس میں باورچی نہیں ہے عوامی پیسے سے باہر سے کھانا منگوایا تھا، جس پر اسرائیلی حکومت کو 85 ہزار یورو کا خرچ برداشت کرنا پڑا تھا۔ وزیراعظم نیتن یاہو بھی کرپشن کے شبے میں زیرتفتیش ہیں جبکہ وہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔