انٹرنیشنل

اسرائیل شام میں مداخلت سے باز رہے :روسی صدر

ماسکو(نیوز وی او سی آن لائن)روس کے صدر میر ولادی میرپیوٹن کا کہنا ہے کہ اسرائیل شام میں مداخلت سے باز رہے ۔
میڈ یارپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہوکے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل شام میں مداخلت سے بازرہے اور شامی خودمختاری کوملحوظ خاطررکھاجائے۔گفتگو میں اسرائیل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شام میں ایرانی فوج کی مداخلت برداشت نہیں۔
اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر کی شامی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی جس میں مشیرایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ شام پرکوئی حملہ کسی حملے کی صورت میں جوابی ردعمل ہوگا،شام کےخلاف غیرملکی جارحیت کی صورت میں شام کاساتھ دینگے۔ملاقات میں شامی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں دہشت گردی کا پشت پناہ وہ خود ہے ،امریکہ حملہ کرنے کیلیے جھوٹے بہانے بنارہا ہے۔
ان واقعات کے بعد اسرائیل میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button