ایڈیٹرکاانتخاب

اسرائیل آباد کاری کی پالیسی فوری طور پر روک دے، یورپی یونین

برسلز. 20 مئی 2017
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
برسلز۔ یورپی پارلیمان نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کے قیام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جمعہ کو غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سٹراس برگ میں اراکین پارلیمان کی ا کثر یت نے فوری طور پر آباد کاری کا سلسلہ بند کر نے کے حوالے سے اسرائیل پر زور دیا ہے۔ اراکین نے کہا کہ اس حوالے سے یورپی یونین مزید واضح کردار ادا کرے گی۔ قبل ازیں اسی طرح کی ایک قرار داد سلامتی کونسل میں منظور کی گئی تھی، جس کے بعد امریکا اور اسرائیل کے مابین تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔ 1993 میں اسرائیل اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن یا پی ایل او نے ایک دوسرے کو تسلیم کر لیا تھا لیکن ایک آزاد فلسطینی ریاست آج تک قائم نہیں ہو سکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button