اسرائیلی وزیر اعظم کو تفتیش میں سخت سوالوں کا سامنا

یروشلم (نیوز وی او سی آن لائن) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے تفتیش کے دوران سخت سوالات پوچھے گئے ، نیتن یاہو سے تیسری مرتبہ پوچھ گچھ کا دورانیہ 3 گھنٹے جاری رہا جس میں انہیں سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ چوتھا مرحلہ آئندہ ہفتے ہو گا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے تفتیش کے دوران سخت سوالات پوچھے ۔ بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے نیتن یاہو سے تحقیقات کے سلسلے میں تیسری مرتبہ پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔
Load/Hide Comments