ایڈیٹرکاانتخاب

اسرائیلی میزائل ڈیفنس سسٹم کے لئے 70کروڑ سے زائد کی امریکی امداد

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این)اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے بتایا ہے کہ صہیونی ریاست کے میزائل دفاعی نظام کیلئے امریکی کانگریس نے ریکارڈ امداد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس نے صہیونی ریاست کے میزائل ڈیفنس سسٹم کیلئے 70کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد کا بجٹ منظورکیا ہے۔ 1948 میں فلسطین میں صہیونی ریاست کے قیام کے بعد امریکی کانگریس کی جانب سے یہ پہلی غیرمعمولی رقم ہے جو اس مد میں ادا کی جانی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں لائبرمین نے کہا کہ مجھے امریکی کانگریس کا وہ اعلان سن کر مسرت ہوئی کہ امریکا اسرائیلی دفاعی نظام کے فروغ کے لیے سال 2018 کے دوران 705 ملین ڈالر کی رقم ادا کرے گا۔ان کاکہنا تھا کہ موجودہ امریکی حکومت اسرائیل کے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون کررہی ہے۔ ہمیں توقع تھی کہ امریکی انتظامیہ اور کانگریس اسرائیل کے دفاعی نظام کے لیے اتنی خطیر رقم منظور کرے گی، ہم اپنے دشمنوں کو اپنے ناقابل تسخیر دفاعی نظام کے ذریعے سرپرائز دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button