انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج کو AI ٹیکنالوجی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنیوالے مائیکروسافٹ ملازمین برطرف

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
اسرائیلی فوج کو AI ٹیکنالوجی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنیوالے مائیکروسافٹ ملازمین برطرف

رپورٹ: بشیر باجوہ | وی او سی اردو | تاریخ: 8 اپریل 2025

واشنگٹن: مائیکروسافٹ کی جانب سے اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کی فراہمی پر احتجاج کرنے والے ملازمین کو کمپنی نے ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ کمپنی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر اس وقت پیش آیا جب انجینئر ابتھال ابوسعد نے مائیکروسافٹ AI کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان کی تقریر کے دوران غزہ میں اسرائیلی مظالم اور ٹیکنالوجی سپورٹ پر احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ “50 ہزار لوگ مر چکے ہیں اور مائیکروسافٹ ہماری خطے میں نسل کشی کو طاقت فراہم کر رہا ہے”۔

کمپنی نے ابتھال پر تقریب میں خلل ڈالنے اور شہرت حاصل کرنے کی کوشش کا الزام لگایا اور انہیں فوراً برطرف کر دیا۔ ایک اور ملازمہ وانیا اگروال کو بھی احتجاج کرنے پر برطرف کر دیا گیا، حالانکہ کمپنی کے مطابق وہ پہلے ہی استعفیٰ دے چکی تھیں۔

مائیکروسافٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ “احتجاج کا حق تسلیم شدہ ہے لیکن کاروباری رکاوٹ ناقابل قبول ہے”۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گوگل میں بھی درجنوں ملازمین کو اسرائیلی معاہدوں کے خلاف آواز اٹھانے پر ملازمتوں سے فارغ کیا جا چکا ہے۔

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button