اسرائیلی فوج کا پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ،3 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
راملہ (اے این این )قابض اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ میں چھاپہ مار کر 3 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے راملہ کے شمالی علاقے کے الجلازون پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران3 نوجوانوں کو گرفتار کیا جن میں سے 2عمریں18 سال سے کم بتائی جاتی ہیں۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوجی دستوں نے الجلازون پناہ گزین کیمپ کے3 گھروں پر دھاوا بولا اور وہاں سے3 فلسطینی نوجوان جن میں 18 سالہ رید البیاری ،15 سالہ قسی برکات اور 15سالہ سلطان العموری کو گرفتار کیا گیا ۔ دریں اثنا اسرائیلی فوج کی پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران شین بیت سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری سعید المصری کو ان کی بیٹے کی اسرائیلی تفتیشی سینٹر میں طلبی کے ثمن تھا د ئیے۔درایں اثنا اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی۔