اسرائیلی فضائی حملہ: صنعا ایئرپورٹ پر یمنی ایئرلائن کا آخری طیارہ تباہ

اسرائیلی فضائی حملہ: صنعا ایئرپورٹ پر یمنی ایئرلائن کا آخری طیارہ تباہ

29 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ / VOC اردو
یمن، صنعاء

اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں واقع بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ایک شدید فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں یمنی ایئرلائن کا آخری فعال مسافر بردار طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ ڈائریکٹر صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ یہ طیارہ حجاج کرام کی روانگی کے لیے مختص تھا، جس کی تباہی کے بعد حج آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

یمن کی حوثی تحریک کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے اس حملے کو فلسطین کے لیے یمنی عوام کی حمایت کمزور کرنے کی کوشش قرار دیا۔ ان کے بقول، “اسرائیل مسلمانوں کو تقسیم کر کے فلسطینیوں کو تنہا کرنا چاہتا ہے، مگر اللّٰہ کے فضل سے ہم اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔”

دوسری جانب اسرائیلی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ یمن سے اسرائیل پر ممکنہ حملوں کو روکنے کے لیے کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق، یہ رواں ماہ کے دوران اسرائیل کا یمن پر دوسرا بڑا حملہ ہے۔

وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں