انٹرنیشنل

اسرائیلی طیاروں کی شامی دارالحکومت کے مضافاتی علاقے میں سائنسی تحقیق مرکز اور اسلحہ کے ذخائر پر بمباری

بیروت 6 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ نیوز وائس آف کینیڈا)
اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شامی دارالحکومت کے مضافاتی علاقے میں سائنسی تحقیق مرکز اور اسلحہ کے ذخائر پر بمباری کی۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جمارایہ نامی علاقے میں بمباری کی جہاں سائنسی تحقیقی مرکز اور ہتھاروں اور گولہ بارود کے ویئر ہائوسز ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے نے دمشق میں موجود اپنے ایک نمائندہ کے حوالے سے بتایا کہ بمباری کے بعد علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ادھر شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت کے قریب فوجی تنصیبات پر اسرائیلی میزائل حملہ ناکام بنایا گیا ہے اور تین میزائلوں کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button