انٹرنیشنل
اسرائیلی طلبہ فلسطین پرغاصبانہ قبضے اورسفاکانہ مظالم کیخلاف، وزیراعظم کو خط لکھ دیا
تل ابیب(این این آئی) اسرائیلی طلبہ فلسطین پرغاصبانہ قبضے اورسفاکانہ مظالم کیخلاف پھٹ پڑے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو طلبہ نے خط لکھ دیا۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج میں لازمی خدمات انجام نہیں دے سکتے چاہے ہمیں جیل ہی کیوں نہ بھیج دیا جائے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل بھر سے 63 طلبا نے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو ودیگر کو خط لکھ دیا، خط میں فلسطینیوں پر سفاکانہ مظالم ڈھانے والی فوج میں لازمی سروس انجام دینے سے انکارکیا اور کہا کہ چاہے ہمیں جیل میں کیوں نہ ڈال دیا جائے لیکن ظالم فوج کا ساتھ نہیں دے سکتے۔طلبا نے اسرائیل کی نسل پرست حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا خط میں یہودی فوج نسل پرست حکومت کی پالیسیوں پرعمل کرکے بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑاتی ہے۔