انٹرنیشنل

اسرائیلی ریزرو فوجیوں کا غزہ جنگ کے خلاف علمِ بغاوت، نیتن یاہو پر کڑی تنقید

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
اسرائیلی ریزرو فوجیوں کا غزہ جنگ کے خلاف علمِ بغاوت، نیتن یاہو پر کڑی تنقید

تاریخ: 11 اپریل 2025
رپورٹ: VOC اردو

غزہ جنگ کے خلاف اسرائیلی حکومت کو اندرونی محاذ پر بھی شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ The Times of Israel کے مطابق، اسرائیلی ائیر فورس کے 1000 سے زائد ریزرو فوجیوں نے حکومت کے نام ایک کھلا خط جاری کیا ہے جس میں انہوں نے جنگ کے خاتمے اور تمام یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یہ جنگ اسرائیل کی قومی سلامتی کے بجائے سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیے لڑی جا رہی ہے۔ فوجی اہلکاروں کا مؤقف ہے کہ “فوج کی پالیسی واضح ہے: ہم سیاست کے لیے جنگیں نہیں لڑتے۔”

یہ محض ائیر فورس تک محدود نہیں رہا۔ اسرائیلی فوج کی بدنام زمانہ انٹیلی جنس یونٹ ’یونٹ 8200‘ کے 250 سے زائد سابق اہلکاروں اور بحریہ کے 150 سے زائد ریزرو اہلکاروں نے بھی اس خط کی حمایت کرتے ہوئے جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسی طرح اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے والے درجنوں ریزرو ڈاکٹروں نے بھی ایک علیحدہ خط میں وزیر دفاع، آرمی چیف اور چیف میڈیکل آفیسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ 7 اکتوبر کے بعد ملک کے لیے کھڑے ہوئے، لیکن اب محسوس کرتے ہیں کہ یہ جنگ صرف سیاسی عزائم کے لیے جاری ہے۔

وزیر اعظم نیتن یاہو نے ان ریزرو فوجیوں کو “شدت پسند گروہ” قرار دے کر ملازمت سے برطرف کرنے کی دھمکی دی ہے۔

Disclaimer:
This news is based on initial reports and international media sources. VOC Urdu does not take responsibility for the confirmation or denial of any legal claim or allegation.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button