پاکستان

اسد درانی نے پاکستان پر سمجھوتہ کیا :رحمان ملک

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن)سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کے ساتھ ملکر پاکستان پر سمجھوتہ کیا ۔
جیو نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس اداروں کے سابق چیفس پر کوڈ آف کنڈکٹ کا اطلاق ہوتا ہے اور پاکستانی فوج کا ایکٹ اس کی اجازت نہیں دیتا ، اسد درانی بھارتی خفیہ ایجنسی کے ساتھ رابطہ رکھتے ہیں جو ہمارا دشمن ملک ہے ، انہوں نے جو باتیں اپنی کتاب میں لکھی ہیں ان کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ، انہوں نے دشمن ملک کی ایجنسی کے سربراہ کے ساتھ ملکر جس طر ح کتاب لکھی ہے وہ پاکستان پر سمجھوتہ ہے ، میر ے خیال میں ان کایہ بہت ہی غلط طریقہ ہے اس لئے عسکری اداروں نے ان کیخلاف ایکشن لیکر بہت اچھا کیا ہے ، انہوں نے بے نظیر بھٹو پر بھی الزمات لگائے تھے انہوںنے جو بھی بات کی ہے وہ حقیقت سے بہت دور ہے ، ان کا مقصد کیا تھا ؟اس کتاب لکھنے کا اور وہ بھی بھارتی ایجنسی کے سابق سربراہ کے ساتھ ملکر اس وقت جب ”را“پوری دنیا میں ہمارے خلاف لابنگ کر رہا ہے ایسے میں ایسی کتاب کے مارکیٹ میں آنے کا مقصد کیا ہے ؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button