پاکستان

اسحا ق ڈارکےمستعفی ہوکر بیرون ملک جانے کی تیاری

اسلام آباد (نیوز وی او سی) وزیر خزانہ اسحا ق ڈار 72گھنٹوں کے اندر مستعفی ہوکر بیرون ملک جاسکتے ہیں۔ نوازشریف فوج اور عدلیہ کے کردار محدود کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں ترامیم لانا چاہتے ہیں۔ زرداری نے نوازشریف کے ایلچی سے ملنے سے انکار کردیا۔ یہ انکشافات سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میںکئے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو خوف ہے کہ اگر استعفے دیا تو گرفتار کرلیا جائے گا اس لئے وزارت چھوڑنے پر راضی نہیں ہیں۔ 2سے 3دن کے اندر وہ مستعفی ہوکر بیرون ملک چلے جائینگے۔
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں احتساب عدالت میں 28گواہوں کی جو فہرست پیش کی گئی ہے اس کے مطابق گواہوں میں پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءسمیت نیب، ایف آئی اے، نجی بینکوں، مختلف وزارتوں، ایف بی آر، پارلیمنٹ ہاﺅس اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران سمیت دیگر شامل ہیں، احتساب عدالت نے لاہور کے نجی بینکوں کے 2گواہوں کو 4اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے۔ جمعرات کو ذرائع کے مطابق نیب کے پراسیکیوشن ونگ کی طرف سے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف دائر کئے گئے ریفرنس کے ساتھ 28گواہوں پر مشتمل ایک فہرست بھی جمع کرائی گئی ہے۔ اس فہرست کے مطابق گواہوں میں پانامہ کیس میں بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیائ، شکیل انجم، اشتیاق علی، نیب کے سب انسپکٹر عمر دراز گوندل، بینکنگ ایکسپرٹ نیب لاہور کے ظفر اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب لاہور کے عدیل اختر، کمشنر ان لینڈ ریونیو لاہور کے اشتیاق احمد خان، الیکشن کمیشن اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر سعید احمد خان، ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن واصف حسین، وزارت تجارت کے ڈائریکٹر قمر زمان، ڈائریکٹر بجٹ قومی اسمبلی شیر دل خان، نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ شاہد عزیز، ای ٹی او لاہور محمد نعیم، سینئر وائس پریذیڈنٹ البرقہ بینک گلبرک لاہور کے طارق جاوید، الائیڈ بینک پارلیمنٹ ہاﺅس برانچ کے عبدالرحمان گوندل، حبیب میٹرو بینک، ایڈن گارڈن برانچ لاہور کے فیصل شہزاد، مسعود الغنی، محمد عظیم خان سمیت دیگر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت نے لاہور کے نجی بینکوں کے 2گواہوں کو 4اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button