پاکستان

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کی سماعت شروع

14 دسمبر 2017
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کی اسلام آبادکی احتساب عدالت میں سماعت شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے نیب ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کے باعث آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ دوسری جانب استغاثہ کے گواہان مسعود غنی اور عبدالرحمان گوندل کو بھی عدالت پہنچادیا گیا ، وہ اپنے بیانات پہلے ہی ریکارڈ کرا چکے ہیں، عدالت نے انہیں ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا۔ دورانِ سماعت دونوں گواہان کو عدالت کی جانب سے حاضری لگانے کے بعد واپس جانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ نجی بینک کے ملازم عظیم خان کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ استغاثہ کے گواہ عبدالرحمان گوندل نے اسحاق ڈار کی 2005 سے 2017 تک کی آمدن کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرایا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر اسحاق ڈار کو احتساب عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ عدالت کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ اسحاق ڈارسماعت کے دوران 30 اکتوبر، 2نومبر، 8نومبر، 14 نومبر، 21نومبر، 4دسمبر اور 11 دسمبر کو عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وہ طلبی اور وارنٹ گرفتاری کے اجرا سمیت بذریعہ اشتہار طلبی کے احکامات کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے اس لیے انہیں اشتہاری قرار دیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button