ایڈیٹرکاانتخاب

اسحاق ڈار کی سلطانی گواہ بننے سے روکنے کے لئے نگرانی شروع

اسلام آباد 28 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اسحاق ڈار کے ٹیلیفون، موبائل کی ٹیپ شروع، ملنے جلنے والوں کا ریکارڈ بھی رکھا جا رہا ہے
نواز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سلطان گواہ بننے سے روکنے کے لئے نگرانی شروع کر دی ہے۔ اسحاق ڈار کی ہر حرکت کو مانیٹر کیا جائے گا اور اسحاق ڈار سے ملنے والے افراد کا مکمل ریکارڈ رکھا جارہا ہے اس کام پر ڈیوٹی نواز شریف نے حکومت کی ایک سویلین ایجنسی کی لگائی ہے۔حکمران جماعت کے انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کو ڈر ہے کہ کہیں اسحاق ڈار احتساب عدالت میں ان کے خلاف کوئی گواہی ہی نہ دے ڈالے۔
اسحاق ڈار ہی واحد شخص ہیں جو شریف خاندان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ بارے مکمل معلومات رکھتے ہیں۔ اسحاق ڈار زندگی کے مشکل مرحلہ سے گزار رہے ہیں ۔ مشرف دور میں 164کا بیان دے کر انہوں نے شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کے بارے میں نیب کو بیان دیا تھا بعد میں اس بیان سے اسحاق ڈار یہ کہہ کر مکر گئے کہ انہیں خوفزدہ کر کے یہ بیان لیا گیا تھا۔ اب اگر اوپن عدالت میں بیان وپاس لیتے ہیں تو منی لانڈرنگ بارے حدیبیہ پیپر مل ازخود ری اوپن ہو جائے گا۔
اگر بیان واپس نہیں لیتے تو شریف خاندان کے خلاف بیان ایف آئی آر کی حیثیت اختیار کر جائے گا۔ انہی حالات میں اسحاق ڈار سے نواز شریف سب سے زیادہ خوفزدہ ہیں اور انہیں سلطانی گواہ بننے سے روکنے کے لئے مانیٹرنگ اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اسحاق ڈار کے ٹیلیفون اور موبائل کی جاسوسی بھی جاری ہے۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button