پاکستان

اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف دائر درخواست مسترد

احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے چیئرمین نیب کے فیصلےکی توثیق کر دی۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ نے جائیداد ضبطگی کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 7 فروری کو محفوظ کیا گیا جسے آج سنایا گیا ہے۔
فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت کے جج نے اسحاق ڈار کے تمام اعتراضات مسترد کر دیئے اور کہا کہ جائیداد ضبطگی کا فیصلہ یہ تھا کہ جائیداد فروخت نہ کی جائے۔
جج محمد بشیر کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کا وہ فیصلہ برقرار رہے گا، جائیداد فروخت نہیں کی جاسکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button