ایڈیٹرکاانتخاب

اسحاق ڈار پر کوئی تشدد نہیں‌ ہوا،منی لانڈرنگ بیان حلفی خود دیا، پرویز مشرف

کراچی: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ شریف فیملی کی منی لانڈرنگ سے متعلق اسحاق ڈار نے حلفیہ بیان دیا تھا، اسحاق ڈار پر کوئی تشدد کیا گیا نہ ہی انہیں دھمکایا گیا، شاہ عبداللہ کی درخواست پر شریف برادران کو سعودی عرب بھیجا۔
اے آر وائی کے پروگرام ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ شریف فیملی کے ٹرائل پر سوشل اور تمام میڈیا پر باتیں ہورہی ہیں، نوازشریف پر کرپشن کا کیس پہلے بنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نےشریف فیملی سےمتعلق منی لانڈرنگ کاحلفیہ بیان دیا، منی ٹریل میں سب کچھ سامنے تھا اُس میں مزید کیا ثبوتوں کی ضرورت نہیں تھی۔
پرویزمشرف نے کہا کہ اسحاق ڈار پر دوران قید کوئی تشدد یا انہیں ہراساں نہیں کیا گیا، انہوں نے خود شریف فیملی کی منی لانڈرنگ سے متعلق بیان دیا جس کے بعد نوازشریف پر کرپشن کا کیس بنایا گیا۔
سابق صدر نے کہا کہ نوازشریف نے طیارہ ہائی جیک کر کے انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کی تو اُن پر اس کا مقدمہ بنایا گیا، نوازشریف کی سعودی عرب روانگی کسی کی دھمکی کا نتیجہ نہیں بلکہ شاہ عبداللہ نے شریف برادران کو بھیجنے کی درخواست کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button