اسحاق ڈار نے نواز شریف اور وزراعظم کے مطالبے پر وزارت خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا

لاہور 28 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اسحاق ڈار نے نواز شریف اور وزراعظم کے مطالبے پر وزارت خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے نیب ریفرنسز کے دائر ہونے اور فرد جرم عائد کر دیے جانے کے بعد اسحاق ڈار سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاہم اسحاق ڈار نے نواز شریف اور وزراعظم کے مطالبے پر وزارت خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اسحاق ڈار نے خود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے اپنی وزارت سے الگ نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں