Draft

ارکانِ قومی و صوبائی ا سمبلی کے ساتھ تعارفی میٹنگ۔۔مل کر انسداد جرائم کے لئے مربوط اقدامات کریں گے۔

گوجرانوالہ (29مئی
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت خرم دستگیر خان اور گوجرانوالہ کے قومی و صوبائی ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ تعارفی میٹنگ کرتے ہوئے کہا ہے عوامی نمائندگان کے ساتھ مل کر انسداد جرائم کی مربوط کوششیں کریں گے ۔مقدمات کی تفتیش میں عدل اور انصاف کے تقاضے پورے کریں گے۔جائز کام کے لئے کسی شخص کو سفارش کا سہارا نہیں لینا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں معزز پارلیمنٹیرین کے ساتھ با ت چیت کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت خرم دستگیرخان اور ان کی ٹیم نے انہیں گوجرانوالہ میں تعیناتی پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کے پارلیمنٹیرین کسی خلاف قانون کام کی سفارش نہیں کریں گے اورنہ کسی شر پسند عنصر کی سپورٹ کریں گے۔امن و امان کی بہتر صورت حال پیدا کرنے میں ضلعی پولیس کے ممدو و معاون ہوں گے ۔انہوں نے ضلع بھر میں سیکیورٹی انتظامات اور انسداد جرائم کے حوالے سے کئے گئے عملی اقدامات پر اطمینان کاا ظہار کرتے ہوئے موجودہ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان سمیت سابقہ سی پی او محمد وقاص نذیر کی کوششوں کو بھی سراہا ہے ۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے معزز ارکان اسمبلی کو یقین دلایا کہ عزت و احترام کو فوقیت دی جائے گی اور عزت نفس مجروح کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ظلم و زیادتی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز مقدمات کا ا ندراج ہو گا اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کو جیل کی ہوا کھانا ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button