ارشد چائے والے کی دھماکہ دار انٹری کے بعد خاموشی سے واپسی
ارشد چائے والے کی دھماکہ دار انٹری کے بعد خاموشی سے واپسی
asif azamJanuary 4, 2017
ارشد چائے والے کی دھماکہ دار انٹری کے بعد خاموشی سے واپسی
سماجی رابطے کی سائٹ پر فیس بک پر تصویر شائع ہونے کے بعد اسلام آباد میں چائے کے ڈھابے پر کام کرنے والے ارشد خان عرف ’چائے والا‘ نے نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک میں اپنی خوبصورت آنکھوں اور پرکشش شخصیت سے کافی شہرت حاصل کی، ارشد کی پرکشش شخصیت نے ناصرف پاکستانی فلمی ستاروں کو متاثر کیا بلکہ بالی وڈ کنگ بھی ارشد کی پرکشش شخصیت کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے لیکن خبر ہے کہ ارشد نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
ارشد خان کے منیجر کا کہنا تھا کہ ان کے نئے گانے کی ویڈیو کی وجہ سے اہل خانہ اور قریبی ساتھیوں میں ناپسندیدگی کا اظہار کیا جس کے باعث ان پر شوبز کی دنیا سے دور رہنے کے لیے کافی دباؤ بھی تھا۔
ارشد کے منیجر کا کہنا تھا کہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد وہ دوبارہ سے اسلام آباد میں اپنے چائے کے ڈھابے پر کام کریں گے تاہم ارشد خان صحافت کے شعبے میں کیرئیر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ اس پیشے سے ان کے اہل خانہ کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔






