ارشد چائے والا کی پاکستانی شہریت پر سوالیہ نشان، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
ارشد چائے والا کی پاکستانی شہریت پر سوالیہ نشان، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک
رپورٹ: بشیر باجوہ | وی او سی اردو | تاریخ: 9 اپریل 2025
راولپنڈی: سوشل میڈیا پر ’ارشد چائے والا‘ کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان کی پاکستانی شہریت پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ نادرا اور پاسپورٹ حکام نے شہریت کے ثبوت نہ ملنے پر ان کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا ہے۔
ارشد خان، جن کی تصویر 17 سال کی عمر میں اسلام آباد کے ایک بازار میں چائے بناتے ہوئے وائرل ہوئی تھی، اور جنہیں بعد ازاں ماڈلنگ اور کاروباری حلقوں میں بھی پذیرائی ملی، اب شہریت کے بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نادرا اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ارشد خان سے 1978 سے پہلے کے پاکستانی شہریت کے شواہد طلب کیے، جن کی عدم فراہمی پر ان کے دستاویزات معطل کر دیے گئے۔
اس اقدام کے خلاف ارشد خان نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کر لیا ہے۔ ان کے وکیل عمر اعجاز گیلانی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نادرا کی جانب سے غیر معقول اور غیر عملی ثبوت مانگے جا رہے ہیں، جو عام شہریوں کے لیے پیش کرنا ممکن نہیں۔
عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد متعلقہ حکام کو 17 اپریل 2025 کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ ارشد خان نے سوشل میڈیا کی شہرت کے بعد ’چائے والا کیفے‘ کے نام سے کاروبار شروع کیا تھا، اور قومی و بین الاقوامی سطح پر مختلف برانڈز کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔
—
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k