اردوان ترکی کو خطرناک راستے لے جا رہے ہیں، آسٹرین وزیر خارجہ
ویانا (نیوز وی او سی) آسٹریا کے وزیر خارجہ سیباستیان کُرز نے ترک سربراہِ مملکت رجب طیب اردوان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردوان ترکی کو خطرناک راستے لے جا رہے ہیں، ترک صدر کا اپنے ناقدین اور اقلتیوں کے ساتھ سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ، ترکی یورپی یونین کی رکنیت کیلئے ضروری اقدامات سے دور جا رہا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریا کے وزیر خارجہ سیباستیان کُرز نے ترک سربراہ مملکت رجب طیب اردوان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ کرُز کے بقول اردوان اپنے ملک کو ایک غلط اور خطرناک راستے کی جانب لے جا رہے ہیں، ان کے مطابق یہ وہ راستہ ہے جس پر چلتے ہوئے ترکی یورپی یونین کی رکنیت کے لیے ضروری اقدامات سے دور جا رہا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اردوان کا اپنے ناقدین اور اقلتیوں کے ساتھ سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔ سیباستیان کُرز نے مزید کہا کہ ترک صدر کا انداز حکومت کسی مطلق العنان سربراہ کی طرح کا ہے ۔