شوبز

ارجن رامپال کی اہلیہ سے 20 سال بعد علیحدگی

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن رامپال نے اہلیہ مہر جیسیا کیساتھ 20 سالہ زندگی کے طویل سفر کے بعد علیحدگی اختیار کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال اور اُن کی اہلیہ مہر جیسیا کے درمیان کافی عرصے سے مختلف معاملات پر چپقلش چل رہی تھی جس کے بعد دونوں فنکاروں نے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کرلیا تاہم دونوں کے درمیان اختلافات کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
اداکار ارجن رامپال اور مہر جیسیا نے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ’زندگی کے اس 20 سال حسین اور پیار سے بھرے سفر کو ہم آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتانا چاہتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اپنی اپنی منزل کی جانب جانا چاہئے کیوں کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط اور مستحکم رہے ہیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ بھی ایسے ہی رہیں لیکن اب ہم ایک نیا سفر شروع کررہے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اب ہم دونوں ایک دوسرے سے دور دو الگ الگ فرد ہیں اور یہ بیان دیتے ہوئے عجیب محسوس کررہے ہیں لیکن یہ ہماری زندگی کا رخ ہے جہاں سچائی گم ہوچکی ہے جب کہ ہم ایک فیملی ہیں اور ہمارا پیار ایک دوسرے کے لئے ہمیشہ رہے گا اور ہم ہمیشہ اپنی بیٹیوں مہیکا اور مائرہ کے لئے ہر وقت موجود رہیں گے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال نے سپر ماڈل مہر جیسیا سے 1998 میں شادی کی تھی جس سے اُن کی دو بیٹیاں مہیکا اور مائرہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button