اربوں ڈالر کی ادائیگی،ڈیل کے تحت چارسعودی شہزادے رہا
ریاض 30 نومبر 2017
(نیوز ڈیسک پاکستان بیورو نیوز وائس آف کینیڈا)
شہزادہ مطعب بن عبداللہ تین ہفتوں بعد رہا،ایک ارب ڈالر میں رہائی کا معاہدہ طے پایا، سعودی حکام کی تصدیق
سعودی عرب میں کرپشن کے الزامات میں تین ہفتے سے گرفتار شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو رہا کر دیا گیا، شہزادے کو ایک ارب ڈالر واپس کرنے کے سمجھوتے پر رہا کیا گیا۔مزید تین شخصیات سے رہائی کے لیے شرائط طے پاگئی ہیں۔ رہائی کے لیے سمجھوتا کرنے والوں کے نام ظاہر نہیں کئے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکام نے بتایاکہ کرپشن کے الزامات میں تین ہفتے سے گرفتار شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو رہا کر دیا گیا، شہزادے کو ایک ارب ڈالر واپس کرنے کے سمجھوتے پر رہا کردیاگیا، شہزادہ مطعب ولی عہد محمد بن سلمان کے کزن ہیں اور وہ سعودی عرب کی نیشنل گارڈ کے سربراہ بھی تھے۔
گرفتار کیے گئے افراد میں سے وہ سب سے زیادہ سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے شہزادے تھے۔ سعودی عرب میں نئی اینٹی کرپشن کمیٹی نے 11 شہزادوں، چار موجودہ اور درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں معروف سعودی کاروباری شخصیت شہزادہ الولید بن طلال بھی شامل تھا-