اراضی ریکارڈ سینٹر کے سٹاف اور افسران کی حاضری چیک
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
اسسٹنٹ کمشنر سٹی عدنان شہزاد نے اراضی ریکارڈ سینٹر سٹی کا اچانک دورہ کے موقع پراراضی ریکارڈ سینٹر کے سٹاف اور افسران کی حاضری چیک کی انہوں نیافسران اور سٹاف کی حاضری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے دورہ کے موقع پر انچارج اراضی ریکارڈ سینٹر بلال صدیق کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ فرد اور دیگر سروسز کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کو درکار ریکارڈ قانون کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے بر وقت فراہم کیا جائے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کرپشن کی شکایات پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور حکومتی سطح پر دی جانے والی خدمات کی فراہمی میں شفافیت لانا ہماری ذمہ داری ہے اور شہریوں سے ان خدمات کے بدلے کسی بھی طرح کے فرائض حاصل کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی ریکارڈ سینٹرکے افسران اور عملہ کی باقائدگی سے مانیٹرنگ کی جائے گی اور عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی ۔
دورہ کے موقع پر انچارج اراضی ریکارڈ سینٹر بلال صدیق نے سٹاف اور افسران کی حاضری اور اراضی ریکارڈ سینٹر پر شہریوں کو دی جانے والی مختلف خدمات کے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔