شوبز

اداکار جمیل فخری کے مداح ان کی ساتویں برسی منا رہےہیں

اندھیرا اُجالا کے پولیس انسپکٹر جعفر حسین اور عظیم فنکار جمیل فخری کے مداح ان کی ساتویں برسی منا رہے ہیں۔
1946کوجنم لینے والے معروف اداکار جمیل فخری نے اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔انہوں نے 60کی دہائی کے اوائل میں اداکاری کی میں قدم رکھا اور مرتے دم تک لوگوں میں خوشیاں تقسیم کرتے رہے۔
’اندھیرا اُجالا‘ کے پولیس انسپکٹر جعفر حسین
تھیٹر، ٹی وی اور پھر فلم کے درجنوں کرداروں کو کامیابی سے تسخیر کرتے ہوئے وہ چاہنے والوں کے دلوں میں گھر کر گئے۔
انہوں نے پچاس سے زائد فلموں اور ان گنت ڈراموں میں کام کیا۔ان کے ڈرامے دلدل، تانے بانے، وارث، بندھن، ایک محبت سو افسانے اور اندھیرا اجالا میں ان کا کردار سپر ہٹ ثابت ہوا۔
جمیل فخری اپنے جواں سالہ بیٹے کی موت کے غم میں اندر ہی اندر گھلتے رہے۔ان کی مسکراہٹیں اور قہقہے نہ جانے کہاں کھو گئے اور تنہائیاں ان کا مقدر بن گئیں، جس کے نتیجے میں ان پر فالج کا حملہ ہوا اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔
انہوں نے 65 برس تک اپنوں بیگانوں میں محبتیں بانٹیں اور پھر ان کی ہنستی بستی دنیا کو نہ جانے کس کی نظر کھا گئی۔
دیارِ غیر میں جوان بیٹے کی بے وقت موت کا دکھ بد نصیب باپ کی جان لے کر ہی رہا، آج وہ ہم میں نہیں لیکن ان سے وابستہ یادیں انھیں آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button