اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اردن کی ملکہ رانیہ سے ملاقات
ممبئی (نیوز وی او سی آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اردن کی ملکہ رانیہ سے ملاقات کی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ملکہ رانیہ کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقت میں متاثر کن شخصیت ہیں۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں ملکہ رانیہ سے دوبارہ ملاقات کی خواہش مند ہوں۔
Load/Hide Comments






