اداکارہ میرا پرعکسبند ہونے والے فلم شورشرابا کے آئٹم سانگ کا ڈیٹا ضائع ہوگیا۔
(آصف سیٹھی سے نیوز وائس آف کینیڈا )
اداکارہ میرا پرعکسبند ہونے والے فلم شورشرابا کے آئٹم سانگ کا ڈیٹا ضائع ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ ان دنوں فلم کی پوسٹ پروڈکشن جاری ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیٹنگ کے دوران جب آئٹم سانگ کی فوٹیج تلاش کی گئی تووہ غائب تھی جس پر فلمساز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔مذکورہ گیت لاہورکے مختلف مقامات پرپانچ روزمیں فلمبند ہوا تھا اور اس پر18 لاکھ روپے لاگت آئی تھی ۔اس سلسلے میں فلمساز کا کہنا تھا کہ فلم کی تمام شوٹنگ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مطابق ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق فلم کے نغمات بھارتی کوریو گرافر ریشماں خان نے کرائے تھے۔
یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کس کی غلطی کی وجہ سے ڈیٹا ضائع ہوا ہے۔بہت تلاش کرنے کے باوجود اس کی فوٹیج نہیں مل سکی ۔فلم کی نمائش عیدالفطر کے موقع پر کی جائے گی۔لہذا اب اسے دوبارہ ایکسپوز کرنا پڑے گا تاہم ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ ریشماں خان کو بھارت سے دوبارہ بلایا جائے یا کسی پاکستانی کوریو گرافر کی خدمات حاصل کی جائیں۔اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ڈیٹا ضائع ہونے پربہت افسوس ہوا۔میں نے آئٹم سانگ بہت لگن اورمحنت کے ساتھ پکچرائز کرایا تھا۔