Draft
اداکارہ مدیحہ شاہ کو ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف سٹیج اداکارہ مدیحہ شاہ کو ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا ۔
ابتک نیوز کے مطابق معروف اداکارہ اور ہدایتکار مدیحہ شاہ کو رات گئے گلبر گ کے علاقے سے ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مدیحہ شاہ گلبرگ کے علاقے میں شاپنگ مال کے باہر کھڑی تھیں کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکوانکا بیگ چھین کرفرار ہو گئے تاہم مدیحہ شاہ نے ابھی تک واقعے سے پولیس کو آگا ہ نہیں کیا ۔
ان کا کہنا ہے کہ انکے بیگ میں 15لاکھ مالیت کے زیورات ، نقدی اور موبائل فونز موجود تھے ، موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں نے اسلحہ کی نوک پر بیگ چھینا اور فرار ہو گئے تاہم انہوں نے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا ۔