اداکارہ متھیرا کو طلاق ہوگئی
لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ متیرا کو طلاق ہوگئی، ذرائع کے مطابق اداکارہ متھیرا اور ان کے شوہر کے درمیان کچھ عرصہ سے اختلافات چل رہے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے علیحدگی اختیار کر لی ہے, اس کا اعلان انہوں نے خود کیا ہے۔
یاد رہے کہ انہوں نے 4 سال قبل گلوکار فلنٹ جے سے شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔مقامی اخبارات کے مطابق دونوں کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات کی خبریں آرہی تھیں جبکہ بعض افرا دکا دعویٰ تھا کہ ان کے درمیان طلاق ہوگئی ہے لیکن دو ماہ قبل جب ان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے نہ صرف طلاق کی تردید کی بلکہ یہ بھی کہا کہ میں دوبارہ ماں بننے والی ہوں، لیکن اب گزشتہ روز متھیرا نے خود طلاق کا اعلان کیا ہے۔ اس بارے میں متھیرا نے سوشل میڈیا پر بھی باقاعدہ پیغام تحریر کیا اور اپنےسابق شوہر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔