شوبز

اداکارہ شبنم کا فاروق بندیال کو نکالنے پر اظہار اطمینان

ماضی کی معروف اداکارہ شبنم نے فاروق بندیال کو پی ٹی آئی سے نکالنے کے فیصلے پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادتی میں ملوث ملزم کیخلاف آواز بلند کرنے پر عوام کی شکرگزار ہوں۔

فاروق بندیال کےخلاف آوازبلند کرنے والوں کو شبنم نے پیغام دیا ہے کہ ’’جیتے رہیے‘‘۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پارٹی میں سزا یافتہ مجرم کی شمولیت کی اطلاعات کے بعد فاروق بندیال کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا تھا۔

معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے رکن اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ فاروق بندیال کا تحریک انصاف میں شامل ہونا افسوسناک تھا، انہیں فوری طور پر پارٹی سے نکالا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button