اداکارہ شبنم چودھری نئی پنجابی فلم میں بطورہیروئین کاسٹ

لاہور(کلچرل رپورٹر)تھیٹراورفلم کی اداکارہ شبنم چودھری نئی پنجابی فلم میں ہیروئین کے کردارمیں کاسٹ ہوگئیں۔بتایاگیاہے کہ انہیں ایک سینئرہدایتکارنے اپنی نئی شروع ہونیوالی فلم میں اداکاری کی پیشکش کی ہے ۔اداکارہ چندروزمیں فلم کی عکسبندی میں حصہ لیں گی۔ فلم کانام ،فنکاروں اورتکنیک کاروں کاتعارف افتتاحی تقریب میں کرایاجائیگا۔شبنم چودھری کاکہناتھا مجھے فلموں کی آفرزہوتی رہتی ہیں کیونکہ بے شمارپنجابی ،پشتواوراردوفلموں میں اپنے فن کے جوہردکھاچکی ہوں میں گھریلومصروفیات کے باعث کچھ عرصہ شوبزسے دوررہی لیکن تھیٹراورفلمی صنعت کوخیربادنہیں کہامجھے جب بھی معیاری کرداروں میں پیشکش ہوگی تو ضرورکام کروں گی۔انکاکہناتھا پشتوفلموں کامعیاربہت اچھاہے یہی وجہ ہے کہ فلمسٹارصائمہ ،ثنا ،میرا،لیلیٰ اوردیگراداکارائیں پشتوفلموں میں بھی جلوہ گرہوچکی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں