Draft

اداکارہ ریما پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے امریکا سے لاہور پہنچ گئیں، پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن )اداکارہ ریما پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے امریکا سے لاہور پہنچ گئیں ۔
اے آر وائے نیوز کے مطابق نامور لالی ووڈ اداکارہ ریما بھی کرکٹ دیوانی نکلیں جو پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے لاہور پہنچ گئی ہیں جو پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی
اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی سپورٹر ہوں اور ملک دشمنوں کو ناکام کرنے اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے لاہور آئی ہوں۔” فائنل کا انعقاد دشمن ممالک کے لیے بہت بڑا پیغام ہے“۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ پاکستان کودنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی اور لاہورمیں فائنل کا انعقاد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب اچھا اقدام ہے۔
انہوں نے پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد کروانے کو پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت کی بہترین کاوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر دہشت گردوں کو جواب دینے کی ضرورت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button