Draft

اداکارہ رانی مکر جی کی 39 سالگرہ

بالی ووڈ کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دینے والی اداکارہ رانی مکرجی اپنی 39 ویں سالگرہ منائیں گی۔ اکیس مارچ 1978 کو بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں پیدا ہونے والی رانی مکرجی نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز فلم راجا کی آئیگی بارات سے کیا تاہم انہیں پہلی کامیابی کرن جوہر کی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے ملی۔اس کے بعد رانی نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنے قدم کامیابیوں کے ساتھ جمانا شروع کردیے اور ان کی فلم ساتھیا، ہم تم، یووا، بلیک، غلام، چلتے چلتے، بنٹی اور ببلی، پہیلی، کبھی الوداع نا کہنا، نو ون کِلڈ جیسیکا، مردانی اورتلاش باکس آفس پر بے حد کامیاب ثابت ہوئیں۔ بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دینے والی رانی نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے جن میں بیشمار بین الاقوامی ایوارڈز بھی شامل ہیں۔ وہ 2014 میں بالی ووڈ ہدایتکار ادیتیا چوپڑا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جبکہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button