Draft

اداکارہ ایشوریا رائے کیلئے’فرسٹ لیڈیز‘ ایوارڈ

بولی وڈ کوئین ایشوریا رائے کے اعزازات کی فہرست میں ایک اور ایوارڈ کا اضافہ ہوگیا، انہیں بھارتی صدر نے ’ فرسٹ لیڈیز‘ کا ایوارڈ دے دیا ہے۔یہ ایوارڈ تقریب نئی دہلی کے صدارتی ہاؤس میں ہوئی ۔
ایشوریا رائے کو یہ ایوارڈ مشہور عالمی فلمی فیسٹیول ’کانز‘ میں بھارت کی نمائندگی کرنے پر دیا گیا،وہ بھارت کی پہلی اور تاحال واحد اداکارہ ہیں جو کانز کی جیوری میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ایشوریا رائے 2002 سے کانز فلمی میلے میں بطور جیوری میمبر شرکت کر رہی ہیں، 2017 میں انہیں کانز میں 15 برس مکمل ہوئےجبکہ ایشوریا رائے کو ’فرسٹ لیڈیز‘ کا ایوارڈ 18 جنوری کو دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے ہندوستان بھر کی 112 خواتین کو اس ایوارڈ سے نوازا،جن 112 خواتین کو یہ ایوارڈ دیا گیا،انہوں نے اپنی اپنی فیلڈز میں اہم کارنامے سر انجام دیے۔
مختلف شعبہ جات کی 112 خواتین کا تعلق بھی بھارت کے مختلف علاقوں سے تھا، ان میں سے بیشتر خواتین وہ تھیں جو اپنی فیلڈ کی پہلی خاتون کا اعزاز رکھتی ہیں۔
بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق ’فرسٹ لیڈیز‘ کا ایوارڈ بھارت کی پہلی ایئر فورس خاتون پائلٹ،پہلی ڈیجیٹل خاتون بینکار، پہلی اعلیٰ تعلیم یافتہ سرپنچ خاتون اور عالمی سطح پر فلمی میلے میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون سمیت 112 خواتین کو دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button