اداکارو ماڈل کم کاڈیشان کے زیورات چھیننے والا گروہ گرفتار

پیرس: پولیس نے مشہور امریکی اداکارہ و ماڈل کم کارڈیشان سے ایک کروڑ ڈالرز کے زیورات چھیننے والے گروہ کو پکڑ لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشہور امریکی ماڈل کم کارڈیشان سے گزشتہ برس زیورات اور نقدی چھیننے والا گروہ پکڑا گیا ہے۔ پیرس پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کے سرغنہ 60 سالہ عمر خداشی نے اعترافی بیان میں بتایا کہ کم کاڈیشان سے چھینے گئے زیورات کو پگھلا کرسونے کے بسکٹ بنا لئے تھے جب کہ زیورات سے نکلنے والے قیمتی پتھروں کی شناخت بھی مٹا دی گئی-
پولیس کے مطابق عمر خداشی کے قبضے سے کم کاڈیشان کی شادی کی انگوٹھی بھی برآمد ہوئی ہے جس کی مالیت تقریباً 42 لاکھ امریکی ڈالرز بنتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ڈی این اے سیمپلس کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ کم کارڈیشان گزشتہ برس اکتوبر میں فیشن شو میں شرکت کے لئے فرانس کےدارالحکومت پیرس گئی تھیں جہاں وہ اپنے ذاتی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیرتھیں کہ ملزمان نے ان کے گھرمیں گھس کرایک کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد مالیت کے زیورات چھین لیے تھے۔
کم کارڈیشن کے مطابق وہ اپنے اپارٹمنٹ میں موجود تھیں کہ اس دوران 5 سے 6 افراد فلیٹ میں گھسے اور انہیں اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا اور زیورات لوٹنے کے بعد میرے ہاتھ باندھ کر باتھ روم میں بند کرکے فرار ہو گئے۔