پاکستان

اداروں کے درمیان لڑائی کا آغاز رینجرز نے کیا ہے ،رینجرز کے بریگیڈئر سے پوچھا جانا چاہیے کو انہوں نے کس کے حکم پر یہ کام کیا

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان لڑائی کا آغاز رینجرز نے کیا ہے ،رینجرز کے بریگیڈئر سے پوچھا جانا چاہیے کو انہوں نے کس کے حکم پر یہ کام کیا ؟
نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کو بالکل یہ نہیں کہوں گا کہ انہوں نے غصے کا اظہار کیا ہے ،اداروں کے درمیا ن لڑائی کا آغاز رینجرز کے بریگیڈیئر نے کیا ،رینجرز کے بریگیڈیئر نے پہل کی اور احسن اقبال نے جواب دیا ۔اب احسن اقبال نے کہا ہے کہ میں انکوائری کروں گا ،انہیں انکوائری کرنی چاہیے،اور بتا نا چاہیے کہ رینجرز کے بریگیڈئرکس کے احکامات پر یہ سارا کام کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قانون کو پوری دنیا کے سامنے مذاق بنا یا گیا ،دشمن کے بیانیے کو تقویت دی گئی کہ پاکستان میں ریاست کے اندر ریاست ہے ،اس بیانیے کو جس نے بھی آگے بڑھا یا نہ صرف اس جواب د ے ہو نا چاہیے بلکہ اس کا بھی پتہ چلنا چاہیے جس نے اس کو حکم دیا ۔حامد میر نے کہا کہ آج کے بعد نواز شریف کی پیشی ،ان کے خلاف ریفرنس اور احتساب پر بات بعد میں کریں گے لیکن پہلے ہمیں یہ بتا یا جائے کہ رینجرز کے بریگیڈئر نے کس کے حکم پرجوڈیشل کمپلیکس کو ٹیک اوور کیا اور انہوں نے میڈ یا کو جانے کی اجازت کیوں نہیں دی کیونکہ میڈیا کی عدم موجودگی کے بعد یہ سوال پیدا ہو گیا ہے کہ یہ پراسس کتنا شفاف ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button