اداروں میں ہم آہنگی پیدا کرکے الیکشن کی طرف جانا چاہیے.حمزہ شہباز

لاہور 18 اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
شریف خاندان میں کوئی اختلاف نہیں تاہم سیاسی معاملات پر سب کی اپنی الگ رائے ہو سکتی ہے:
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اداروں میں ہم آہنگی پیدا کرکے الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز کے صاحبزادی حمزہ شہباز نے بھی جلد الیکشن کے انعقاد کی حمایت کر دی ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اداروں میں ہم آہنگی پیدا کرکے الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔ اداروں کے درمیان کسی قسم کا ٹکراو نہیں ہونا چاہیے۔
شریف خاندان میں اختلافات کے حوالے سے حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ خاندان میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ تاہم سیاسی معاملات پر سب کی اپنی الگ رائے ہو سکتی ہے۔ سیاسی معاملات پر اختلاف رائے کو اختلافات کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ حمزہ شہباز نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ شریف خاندان خاص کر حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان اختلافات کی خبریں زبان زد عام ہیں۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ میاں برادران کی جانشینی کیلئے حمزہ اور مریم مدمقابل ہیں۔