ایڈیٹرکاانتخاب

احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کرنے والے ملزم عابد حسین کی دوران تحقیقات ویڈیو لیک ہو گئی۔۔پنجاب حکومت حرکت میں آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے فوری عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ایک وفاقی وزیر پر حملہ کوئی معمولی بات نہیں اور جو گولی انہیں لگی وہ جان لیو بھی ہوسکتی تھی۔انہوں نے احسن اقبال پر حملہ کرنے والے شخص عابد حسین کی دورانِ تفتیش بنائی جانے والی ویڈیو کو لیک کرنے پر بھی سوالیہ نشان اٹھایا اور کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں کہ آیا کیسے یہ ویڈیو پبلک ہوئی۔انہوں نے کہاکہ حملہ آور جو کوئی بھی ہے مگر اس طرح تفتیش کی ویڈیو کا وائرل ہونا ہمارے لیے شرم کی بات ہے اور یقیناًبہت بڑی غفلت ہے۔ترجمان پنجاب حکومت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے قومی ایکشن پلان کے تحت حکومت کو فوری طور پر ایپکس کمیٹی اور پارلیمنٹ
کے مشترکہ اجلاس کے ساتھ ایک آل پارٹیز کانفرنس کروانی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات اب بہت قریب ہیں اور سب جماعتوں کے رہنماؤں کو اس طرح کی پبلک میٹنگز میں جانا ہے لہذا یہ وہ اقدامات ہیں جن کو ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی ضرورت ہے۔اس سوال پر کہ ایک جانب نواز شریف خلائی مخلوق سے خوفزدہ ہیں تو دوسری جانب ایسے واقعات ہورہے ہیں تو کیا نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا؟ تو ملک احمد خان نے کہاکہ وہ اس معاملے پر زیادہ بات نہیں کرسکتے کیونکہ جو حال ہی میں بیانات سامنے آئے ہیں ان سے متعلق ان کے پاس کوئی ٹھوس وضاحت موجود نہیں، تاہم اس وقت ہر ایک کو عقلمندی کے ساتھ کام لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان واقعات کو نظر انداز نہیں کرنا کیونکہ ہمارے پاس 2013 کے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) جیسی جماعت کی ایک مثال موجود ہے جیسے جانی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button