ایڈیٹرکاانتخاب
احسن اقبال پر حملہ کس نے کروایا ؟“طلال چوہدری نے ایسی قوت پر الزام لگا دیا کہ—-
اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ احسن اقبال پر حملہ انہی قوتوں نے کروایا جو گزشتہ 30سال سے اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتی ہیں ۔احسن اقبال پر حملے کے بعد نجی نیوز چینل جیو نیوز پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کو دائیں کندھے پر گولی لگی تاہم اب وہ خطرے کی حالت سے باہر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے کی عمر 20سے 22سال ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ۔اس موقع پر نیوز کاسٹر نے سوال کیا کہ احسن اقبال پر حملہ کس نے کروایا تو اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال اپنے قائد کی طرح فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں ،ان پر حملہ انہی قوتوں نے کروایا جو گزشتہ 30سال سے اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتی ہیں ۔