ایڈیٹرکاانتخاب

احد چیمہ پر ٹھیکا دینے کے عوض زمین لینےکا الزام من گھڑت ہے، ترجمان

ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ احد چیمہ پر ٹھیکہ دینے کے عوض 32 کنال زمین لینے کا الزام من گھڑت ہے ، نجی کمپنی کو 14 ارب روپے کا منصوبہ غیر قانونی طریقے سے دینے کی بات بھی بےبنیاد ہے ۔
ترجمان پنجاب حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ آشیانہ اقبال پروجیکٹ کم لاگت والے سات ہزار گھروں کی تعمیر کامنصوبہ تھا، اس میں نجی سرمایہ کار کو2 ارب روپےمالیت کی زمین پر 14 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنا تھی ۔
ترجمان کے مطابق نجی سرمایہ کار کو ڈیولپمنٹ کے بعد پلاٹوں کی فروخت سے اپنا سرمایہ وصول کرنا تھا ، منصوبے پر نجی سرمایہ کاری سے حکومت کو کسی قسم کا مالی خطرہ نہیں تھا ۔
ملک محمد احمد کا کہنا تھا کہ احد چیمہ پر ٹھیکہ دینے کے عوض 32 کنال زمین لینے کا الزام بے بنیاد اور من گھڑت ہے، یہ زمین احد چیمہ نے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ مل کر 2014 میں خریدی ، اس زمین کا انتقال اکتوبر 2014 کے شروع میں مکمل ہو چکاتھا جبکہ آشیانہ پروجیکٹ ایل ڈی اے نے اکتوبر کے آخری ہفتے میں شروع کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button