پاکستان

احتساب عدالت کے باہر وکلاء اور ن لیگی کارکنوں کی ہنگامہ

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیشی کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے واقعے کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق جج محمد بشیر نے احتساب عدالت کے باہر پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے نہ صرف رپورٹ طلب کی ہے بلکہ یہ حکم بھی دیا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ عدالت نے آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی پر مامورایس ایس پی جمیل ہاشمی اورڈی ایس پی ادریس راٹھور کے خلاف بھی ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت سے پہلے صبح وکلا عدالت پہنچے تو انہیں پہلے ناکے پر روک لیا گیا اور کہا گیا کہ کمرہ عدالت میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے انہیں اندر نہیں جانے دیا جائے گا۔ جس پر وکلا نے پولیس اہلکاروں کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا اجازت نامہ دکھایا جس پر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور پولیس کے تشدد سے ایک وکیل زخمی ہوگیا جبکہ ایک خاتون وکیل کے ساتھ بھی دھکم پیل کی گئی۔ پولیس کی جانب سے تشدد کے واقعے کے خلاف وکلا نے احتساب عدالت میں شدید ہنگامہ آرائی کی اور عدالتی کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کرادی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button